قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت میں 20فیصد کمی

آئل کمپنیز ایڈوائزیری کونسل نے تصدیق کردی

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت میں 20 فیصد تک کمی ہوگئی، آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کے حکام نے پیٹرول اور ڈیزل کی کھپت میں کمی کی تصدیق کردی۔

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل حکام نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت میں 20 فیصد تک کمی ہوگئی۔

مزید جانیے: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 59 روپے فی لیٹر تک اضافہ

حکام نے وجہ تو نہیں بتائی تاہم ان کا کہنا ہے کہ یکم جون سے ڈیزل، اور پیٹرول کی فروخت میں نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے، یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ قیمتیں بڑھنے سے کھپت میں کمی آئی ہے۔

واضح رہے کہ موجودہ اتحادی حکومت نے 27 مئی، 3 جون اور 16 جون کو پیٹرول کی قیمت میں 84 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا ہے جبکہ 50 روپے لیوی بھی بتدریج لاگو کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی ڈبل سنچری کے بعد عوام نے میٹرو کا رخ کرلیا

او سی اے سی حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی یومیہ کھپت 25 ہزار میٹرک ٹن سے کم ہوکر 20 ہزار میٹرک ٹن ہوگئی، ڈیزل کی یومیہ کھپت میں بھی 5 ہزار میٹرک ٹن کمی آئی ہے۔

حکام کا دعویٰ ہے کہ قیمتوں میں متوقع اضافہ کے باعث لوگوں نے پیٹرول اور ڈیزل کی ذخیرہ اندوزی بھی کرلی تھی۔

پاکستان

Petroleum Price

OCAC

asad Jun 25, 2022 11:26pm
ghereeb per rehm kero pmln walo .jub hakoomat nhi chala saktye thye ku charge liya .ghereebo ka jeena muskil ho gia hein
asad Jun 25, 2022 11:28pm
kuch din pehly tax kam kia ur aj tax me dubara izafa ker dia .kia fiada howa 15 %salary increase kernye ka
Ali Hussain Jun 26, 2022 10:34am
مغربی بارڈر سے پٹرول اور ڈیزل اسمگلنگ زیادہ ہونا شروع ہو گیا ہوں گا
Tabool ads will show in this div