سندھ بلدياتی انتخابات میں ايک ہزار اميدوار بلامقابلہ منتخب

بلدياتی انتخابات کيلئے 26 جون کو پولنگ ہوگی،الیکشن کمیشن
Jun 24, 2022

سندھ کے 14 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ايک ہزار اميدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔

انتخابات میں مجموعی طور پر 6 ہزار 277 نشستوں پر انتخاب ہونا تھا ليکن ايک ہزار سے زيادہ امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہيں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 135 چیئرمین اور وائس چیئرمین بلامقابلہ منتخب ہوگئے جبکہ چيئرمين، وائس چيئرمين کيلئے اب 752 نشستوں پر ٹاکرا ہوگا۔

ڈسٹرکٹ کونسل کی 794 نشستوں پر107اميدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں ، ڈسٹرکٹ کونسل کی 687 نشستوں پر مقابلہ ہوگا۔ سندھ کے 14 اضلاع میں بلدياتی انتخابات کيلئے 26 جون کو پولنگ ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق جیکب آباد میں 135، شکارپور میں 94 ، قمبر شہداد کوٹ ميں 70 ،عمرکوٹ میں 69 ، میرپور خاص میں65، کشمور اور کندھ کوٹ سے 46 جبکہ لاڑکانہ سے 11 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔

شہید بے نظیر آباد سے 105، سانگھڑ میں 87 ، خیرپور میں 67 ، نوشہروفیروز اور گھوٹک، سے 48،48، سکھر میں 34 جبکہ ضلع تھرپارکر سے اٹھارہ امیدوار منتخب ہوچکے ہيں۔

ELECTION COMMISSION

sindh govt

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div