نیٹ فلکس نے مزید 300 ملازمین فارغ کردیئے

گزشتہ ماہ بھی 150 افراد کو ملازمت سے نکالا گیا تھا

فلموں کی معروف اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلکس نے اپنے 300 ملازمین کو نوکری سے فارغ کردیا، گزشتہ ماہ بھی 150 ملازمین کو نکالا گیا تھا۔

نیٹ فلکس کمپنی کا کہنا ہے کہ فارغ کئے گئے ملازمین کی تعداد تعداد اس کے کُل ملازمین کا 4 فیصد ہے۔

مزید جانیے : نیٹ فلِکس نے پاکستانی صارفین کیلئے فیس میں کمی کردی

نیٹ فلکس کے مطابق دس سالوں میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ اس کے سبسکرائبرز (صارفین) کی تعداد کم ہوتی جارہی ہے، یہی وجہ ہے کہ اخراجات گھٹانے کیلئے دوسری بار ملازمین کو نوکری سے نکالا گیا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ نیٹ فلکس نے 150 افراد کو ملازمت سے برطرف کیا تھا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ دنیا کی مقبول ترین اسٹریمنگ سروس بھی بڑھتی مہنگائی، یوکرین جنگ اور سبسکرائبرز کی تعداد میں کمی کی وجہ سے دباؤ کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیٹ فلکس کا پاس ورڈ شیئرکرنےوالے ہوشیارباش

واضح رہے کہ نیٹ فلکس نے چند ماہ قبل پاس ورڈ شیئرنگ کی سہولت ختم کردی تھی، جس کے بعد سے سبسکرائبرز کی تعداد میں اضافے کے بجائے کمی ہورہی ہے۔

netflix

Tabool ads will show in this div