پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 11 ہوگئی

شمالی وزیرستان کا 8 ماہ کا بچہ پولیو وائرس سے متاثر ہوا ہے
Jun 24, 2022

پاکستان میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے جس کے بعد متاثرہ بچوں کی تعداد 11 ہوگئی۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق 8 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، جس کا تعلق شمالی وزیرستان، میر علی یونین کونسل 7 سے ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ رواں برس پولیو کے تمام کیسز شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوئے ہیں، متاثرہ بچوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے، میر علی سے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ وائرس کو محدود رکھنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں، پولیو کے خاتمہ کیلئے ملک بھر سے تعاون کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا یقینی بنائیں، بچوں کو حفاظتی قطرے پلا کر پولیو وائرس سے بچایا جاسکتا ہے، معاشرے کے ہر طبقے کے افراد کو پولیو کے خاتمے کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔

پاکستان

polio

Anti Polio Campaign

Tabool ads will show in this div