فیصل آباد: باپ نے گھریلو جھگڑے پر پانچ سالہ بچی کو قتل کردیا، ماں اور تین بچے زخمی
فیصل آباد میں گھریلو جھگڑے پر خاوند نے قینچی کے وار کرکے بیوی اور چار بچوں کو زخمی کردیا، پانچ سالہ بچی اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئی۔
ہمسایوں کو پرانے کپڑے دینے پرفیصل آباد کے علاقے ملک پور میں مقیم میاں بیوی میں جھگڑا ہوا، شوہر نے قینچی کے وار کرکے بیوی اورچار بچوں کو شدید زخمی کر دیا۔
ریسکیو نے زخمیوں کو الائیڈ اسپتال منتقل کیا جہاں پانچ سالہ بچی دوران علاج دم توڑ گئی، ڈاکٹرز کے مطابق زخمی خاتون اور چھ سالہ بچے کی حالت تشویش ناک ہے۔
زخمی خاتون کے والد نذیرنے بتایا انکی بیٹی پڑوسیوں کے بچوں کیلئے پرانے کپڑے دینے گئی یہ کپڑے اپنے بچوں کو پہنا دینا، اس بات پر شک کرکے ساری رات جھگڑا ہوتا رہا۔
پولیس نے واقعہ کے بعد فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دیدیں، پولیس کے مطابق ملزم کام کاج نارمل کرتا ہے اور کرائے کی گاڑی چلاتا ہے۔