فلم ہیرا پھیری کے مداحوں میں خوشی کی لہر دور گئی، لیکن کیوں؟
فلم ‘ہیرا پھیری’ کے بابو راؤ، شام اور راجو جیسے مزاحیہ کردار تیسری بار پھر لوگوں کو ہنسانے کے لیے آرہے ہیں۔
جی ہاں، فلم سازوں نے تصدیق کی ہے کہ ‘ہیری پھیری-3’ بہت جلد سینما گھروں میں نظر آئے گی، یہ فلمی شائقین کے لیے بڑی خبر ہے کیونکہ فلم کے پروڈیوسر فیروز ناڈیاڈوالا نے اس کا اعلان کیا ہے۔
پروڈیوسر کے مطابق فلم میں ایک بار پھر یہ تینوں کردار اپنے اپنے انداز میں ہنساتے ہوئے نظر آئیں گے۔
سال 2000 میں ریلیز ہونے والی کامیڈی فلم ‘ہیرا پھیری’ میں اکشے کمار، سنیل شیٹی اور پریش راول شامل تھے، جس کے بعد فلم کی ریمیک 2006 میں پھر ہیرا پھیری کے عنوان سے بنائی گئی تھی۔
گزشتہ کئی برسوں سے فلم کے تیسرے حصے کو لے کر قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں جو اب اس اعلان کے بعد ختم ہو گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ناڈیاڈوالا کا کہنا ہے کہ فلم کے سیکوئل میں اکشے کمار، سنیل شیٹی اور پریش راول ایک بار پھر لوگوں کو ہنساتے نظر آئیں گے،سوشل میڈیا پر اس خبر کے سامنے آنے کے بعد فلمی شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین اپنی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ فلم کے تیسرے حصے کو لے کر کئی میمز وائرل ہو رہے ہیں۔
اکشے، سنیل اور پریش راول کے مداح اس فلم سے جڑی اتنی بڑی خبر پر یقین نہیں کر پا رہے ہیں۔