پشاور میں کانگو وائرس سے 3 افراد انتقال کرگئے
خیبرپختونخوامیں لمپی اسکن کے بعد کانگووائرس کے وار
خیبرپختونخوا میں لمپی اسکن کے بعد کانگووائرس کے کیسز میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق کانگو وائرس سے پشاور میں 3 افراد انتقال کرگئے، مرنے والوں ميں باپ اور2بیٹے شامل ہیں۔
حکام کے مطابق صوبے میں اب تک کانگو کے 6 کیسز سامنے آچکے، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں3مریض زیرعلاج ہیں۔
دوسری جانب محکمہ لائیواسٹاک کے مطابق خیبرپختونخوا میں اب تک لمپی سکن سے114 جانور ہلاک ہوچکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق صوبے میں لمپی اسکن سے 6ہزار کے قریب مويشی متاثرہوئے، بنوں780کیسز کے ساتھ سرفہرست جبکہ پشاور میں750کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق کوہاٹ میں625اور ٹانک میں449جانور متاثر ہوئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر صوبے کے12اضلاع میں لمپی سکن کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
khyber pakhtunkhwa
Congo virus
تبولا
Tabool ads will show in this div