سونا تین روز کی کمی کے بعد مہنگا ہوگیا

فی تولہ نرخ 900 روپے بڑھ گئے

سونے کی قیمت میں تین روز کی کمی کے بعد اضافہ ہوگیا۔ فی تولہ سونا 900 روپے مہنگا ہوگیا جبکہ فی اونس نرخ 7 ڈالر گر گئے۔

صراف اینڈجیولرز ایسو سی ایشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے اضافے سے ایک لاکھ 41 ہزار 600 روپے جبکہ دس گرام سونا 772 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 21 ہزار 400 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں سونے کے فی تولہ نرخ میں تین روز کے دوران 6550 روپے کی کمی ہوئی تھی جبکہ اس سے قبل 15 سے 20 جون تک سونے کے فی تولہ نرخ 3 ہزار 300 روپے بڑھ گئے تھے۔

مزید جانیے : ڈالر کے بعد ایک دن میں سونا بھی تاریخی سستا

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 7 ڈالر کمی سے 1824 ڈالر کا ہوگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں چاندی کے فی تولہ نرخ 1560 اور دس گرام 1337.44 روپے پر برقرار ہیں، انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس چاندی کے نرخ 20.88 ڈالر ہیں۔

پاکستان

Silver rates

Dollar rates

Tabool ads will show in this div