عالمی شہرت یافتہ فیشن برانڈز کی میٹاورس کی دنیا میں انٹری

صارفین اپنے اواتار کے لیے من پسند ڈیجیٹل لباس خرید سکتے ہیں

میٹا نے ڈیجیٹل لباس کی فروخت کیلئے آن لائن اسٹور متعارف کرادیا۔

اس آن لائن اسٹور پر فیس بک، انسٹاگرام اور میسنجر صارفین اپنے اوتار کے لیے من پسند ڈیجیٹل لباس کی خریداری کرسکیں گے۔

آن لائن اسٹور پرگارمنٹس کی دنیا کے بڑے برانڈز Prada، Balenciaga اور Thom Browne نے اپنے ڈیجیٹل کپڑے فروخت کیلئے پیش کردیے ہیں۔

فیس بک پوسٹ میں میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے کہا کہ اس اسٹور میں جلد ہی مزید برانڈز شامل کیے جائیں گے، انہوں نے کہا ڈیجیٹل سامان میٹاورس میں اپنے آپ کو ظاہر کرنے کا ایک اہم طریقہ اور تخلیقی معیشت کیلئے اہم ہے۔

لگژری فیشن ہاؤسز ڈیجیٹل گارمنٹس بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ تیزی سے شراکت داری کر رہے ہیں۔ پچھلے سال Fortnite نامی کمپنی نے Balenciaga کے کاسٹیوم متعارف کرائے تھے تاکہ کھلاڑی ویڈیو گیمز کے کرداروں کے لیے برانڈڈ ہوڈی خرید سکیں۔ نسٹاگرام میں فیشن پارٹنرشپ کی دائریکٹر نے مارک زکر برگ کیساتھ ویڈیو چیٹ میں ان لباسوں کی ایک جھلک دکھائی ہے جس میں زکر برگ کا اوتار ڈیجیٹل لباس پہنا ہوا ہے۔

صارفین اسٹور تک کیسے رسائی حاصل کریں گے اس بارے میں معلومات فوری طور پر دستیاب نہیں۔ امید ہے کہ ڈیجیٹل کپڑوں کی قیمت اصل کپڑوں کے مقابلے میں کم ہوگی۔

FACE BOOK

Meta

Avatars Store

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div