جنوبی پنجاب کےجانوروں میں لمپی اسکن کی وبا خطرناک ہوگئی
سینکڑوں جانور لمپی اسکن سے ہلاک ہوچکے ہیں
جنوبی پنجاب کے جانوروں میں لمپی اسکن کی وبا خطرناک صورت اختیار کرگئی ہے۔
سماء ملتان کے بیورو چیف عامراقبال نے بتایا کہ میلسی کے دیہی علاقوں میں سینکڑوں جانور لمپی اسکن سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
اس صورتحال میں کسان اپنے مردہ جانور کھلی جگہوں پر پھینکنے پر مجبور ہیں جب کہ کسانوں نے محکمہ لائیو اسٹاک کی کارگردگی پر سوال اٹھا دیے ہیں۔
سماء سے بات کرتےہوئے کسانوں نے بتایا کہ اتنے طویل عرصے سے وباء پھیل رہی ہے لیکن کوئی عملی اقدامات نہیں کئے گئے اور اگر محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے بروقت ویکسنیشن کی جاتی توقیمتی جانور بچائے جاسکتےتھے۔
مویشی پالنے والے افراد نےحکومت سے فوری طور پرجانوروں کےعلاج معالجے کیلئے اپیل کی ہے۔