مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر دنیا ہوش کے ناخن لے،سردارعبدالقیوم نیازی

دنیا جنوبی ایشیاء کےاس اہم مسئلےکوحل کرنےکیلئےاپناکردا ادا کرے

سابق وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر دنیا ہوش کے ناخن لے اور جنوبی ایشیاء کے اس اہم مسئلے کو حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

سابق وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردارعبدالقیوم نیازی نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کی ہندوتوا پالیسی پورے خطے کوعدم استحکام سے دوچار کر دےگی۔ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کو قبرستان بنا دیا ہے جہاں انسانیت سسک رہی ہے۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کوچاہیے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

انہوں نے کہا کہ مودی کشمیریوں کا قاتل ہے اور اس کےخلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ چلنا چاہیے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر افغانستان کے 40 سالہ مسئلے پر ان کیمرہ اجلاس بلایا جا سکتا ہے تو 74 سال کے مسئلہ کشمیر پر بھی ان کیمرہ اجلاس بلایا جانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا مقبوضہ کشمیر کے بہادر عوام پر بھارتی فوج کے مظالم کا نوٹس لے کیوں کہ بھارت کو جلد یا بدیر مقبوضہ کشمیر چھوڑنا پڑے گا۔

انہوں نے اقوام متحدہ سے بھی کہا کہ وہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پرعملدرآمد کو یقینی بنائے اور بھارت کو پابند کرے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بند کرے۔

AZAD KASHMIR

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div