پاکستان نے ماس ریسلنگ ورلڈ چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی

قومی ریسلرز نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا

چوتھی ورلڈ ماس ریسلنگ چیمپئن شپ میں قومی ریسلرز نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان نے روس میں ہونے والی ماس ریسلنگ ورلڈ چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔70 کلوگرام کیٹیگری میں پاکستان کے علی اظہر نے سلور میڈل حاصل کیا۔وقاص افضل اور محمد سعد نے بھی سلور میڈلز حاصل کیے۔

65کلوگرام میں شیرازعلی نے برانزمیڈل حاصل کئے۔محمدعالم نے 90 کلوگرام کیٹیگری میں سلورمیڈل جیت لیا۔

ورلڈ ماس ریسلنگ چیمپئن شپ میں روس کی پہلی، کرغستان دوسری، پاکستان کی تیسری پوزیشن رہی۔

ورلڈ ماس ریسلنگ چیمپئن شپ میں 45 ممالک کے اتھلیٹس نے شرکت کی۔

athletics

Tabool ads will show in this div