خورشیدشاہ نےسگریٹ کی قیمت دو گناکرنےکی تجویزدیدی
وفاقی وزیر وفاقی وزیرخورشید شاہ نے سگریٹ کی قیمت دو گنا کرنے کی تجویزدیدی ہے۔
جمعہ 24 جون کو پارلیمنٹ اجلاس میں اظہار خیال کے دوران وفاقی وزیر خوشید شاہ نے کہا کہ تمباکو نوشی بہت بڑا بوجھ ہے، حکومت کو سگریٹ کی قیمت دو گنا کرنے کی تجویز دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ میں مشاورت کی ہے، اپنے لوگوں کو بیماریوں سے بچانا ہے، ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم اپنے لوگوں کی صحت کی حفاظت کریں۔
وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں اپنے عوام کو دل کے امراض، ہیپاٹائٹس اور دیگر مہلک امراض سے بچانا ہے، آج وزیر اعظم اور وزراء کو موجود ہونا چاہیے تھا، وزیر خزانہ کو مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے اچھا بجٹ پیش کیا۔
وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے خوشید شاہ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ خورشید شاہ صاحب کی بات درست ہے، وزیر اعظم پاکستان بھی سگریٹ نوشی کے خلاف ہیں، انہوں نے اگلے سال تک دو سو ارب روپے اکھٹے کر نے کا عزم کیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ تمباکو نوشی بہت بڑا بوجھ ہے۔ سگریٹ پر ٹیکس لگانے سے ملک کو فائدہ ہوگا اور عوام بھی خوش ہوں گے۔