سنجے دت کی نئی فلم ‘شمشیرا’میں پہلی جھلک وائرل

یہ فلم 22 جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی

سنجے دت نے آنے والی نئی فلم شمشیرا میں اپنے کردار’دروگا شدھ سنگھ’ کا پوسٹر جاری کردیا۔

گزشتہ دنوں ‘یش راج فلمز’ نے رنبیر کپور کی فلم ‘شمشیرا’ کا پہلا پوسٹر جاری کیا تھا جس میں رنبیر کپور کو بڑھے ہوئے بال اور ہاتھوں میں کلہاڑی پکڑے دکھایا گیا تھا تاہم فلم میں سنجے دت کونسا کردار ادا کر رہے ہیں اب اس کی پہلی جھلک بھی سامنے آگئی ہے۔

سنجے دت نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شمشیرا میں اپنے کردار کا پوسٹر شیئر کیا ہے اس پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے بتایا کہ وہ’ دروگا شدھ سنگھ’ نامی ایک پولیس افسر کا منفی کردار ادا کر رہے ہیں جس کو آپ کل ٹریلر ریلیز ہونے پر دیکھ سکیں گے۔

فلم شمشیرہ کی کہانی 1800 کی دہائی کے فرضی شہر کازہ پر ترتیب دی گئی ہے، جہاں ایک جنگجو قبیلے کو ایک بے رحم آمر جنرل شودھ سنگھ نے قیدی اور غلام بناکر تشدد کا نشانہ بنایا۔

یہ ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جو پہلے غلام بنا، پھر سردار بنا اور پھر اپنے قبیلے کا لیجنڈ بن گیا ۔ وہ اپنے قبیلے کی آزادی اور وقار کے لیے انتھک جدوجہد کرتا ہے۔

یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی یہ فلم ادتیہ چوپڑا کی پیش کش ہے جس کے ہدایت کار کرن ملہوترا ہیں۔اس فلم کو 2020 یا 2021 میں ریلیز کرنے کا منصوبہ تھا تاہم عالمگیر وبا کرونا کے باعث فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوئی۔

sanjay dutt

Tabool ads will show in this div