فٹبال ورلڈ کپ کے ٹکٹس کی ڈیمانڈ آسمان پر پہنچ گئی

اب تک بارہ لاکھ ٹکٹس فروخت ہوچکے ہيں

قطر میں فیفا ورلڈکپ کے ٹکٹس کی ڈیمانڈ آسمان پر پہنچ گئی، اب تک بارہ لاکھ ٹکٹس فروخت ہوچکے ہيں۔

فٹبال ورلڈ کپ صرف چار ماہ کی دوری پرہے اور ہر گزرتے لمحے کیساتھ شائقین کا جوش و خروش بڑھتا جارہا ہے، ٹکٹس کی ڈيمانڈ آسمان پر پہنچ گئی۔

ايونٹ کے ليے مجموعی طور پر بيس لاکھ ٹکٹ فروخت کيے جائيں گے، ٹکٹس کیلئے دو مرحلوں میں چار کروڑ درخواستیں موصول ہوئیں، دس لاکھ ٹکٹس فيفا اور اسپانسرز کے ليے ريزرو کيے گئے ہيں۔

فینز کیلئے ہوٹل اور اپارٹمنٹس میں ایک لاکھ تیس ہزار کمرے دستیاب ہوں گے، 32 ٹيموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کے ليے دوحہ ميں آٹھ اسٹيڈيم تيار ہيں۔

فٹبال

fifa

qatar

worldcup 2022

Tabool ads will show in this div