وادی نیلم میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج، مويشی ہلاک
برفباری کے باعث مواصلاتی نظام بھی شديد متاثر ہے
آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہو گيا۔
کئی مقامات سے پھنسے ہوئے خانہ بدوشوں اور چرواہوں کو نکالنے کی کوششيں جاری ہيں جبکہ برف باری کے باعث بڑی تعداد میں مويشی ہلاک ہوگئے۔
ايسے مناظر جو جون ميں پہلے کبھی نہيں ديکھے گئے، چار فٹ تک برفباری سے وادی نيلم کا پہاڑی علاقوں سے رابطہ کٹ گيا، رتی گلی، بابون، پتلیاں، سرگن نوری ناڑ کی سڑکیں بند ہیں۔
شدید سردی اور بھوک کی وجہ سے پہاڑی چوٹیوں کی چراگاہوں میں موجود بھیڑ بکریاں مال مویشی بڑی تعداد مر گئے۔
کئی علاقوں میں بکروال قبیلے کے افراد پھنسے ہیں جنہيں نکالنے کے لئے رضاکاروں کی ٹيم روانہ ہو گئی۔ برفباری کے باعث مواصلاتی نظام بھی شديد متاثر ہے۔
AZAD KASHMIR
weather forecast
snow-fall
تبولا
Tabool ads will show in this div