ڈالر کے بعد ایک دن میں سونا بھی تاریخی سستا

فی تولہ نرخ 4 ہزار 600 روپے گر گئے

روپے کی قدر میں جمعرات کو ریکارڈ اضافے کے بعد سونے کے بھاؤ میں بھی تاریخی کمی دیکھی گئی ہے۔

عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونا 8 ڈالرز اضافے کے بعد ایک ہزار 831 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باوجود مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونے کے بھاؤ میں 4 ہزار 600 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 943 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے۔

مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں تاریخی کمی کے بعد اب فی تولہ سونا ایک لاکھ 40 ہزار 700 روپے جبکہ 10 گرام سونا ایک لاکھ 20 ہزار 628 روپے کا ہوگیا۔

گزشتہ 3 روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار 550 روپے کی کمی ہوچکی ہے۔

پاکستان

Gold rates

Silver rates

Abdulqayoom Jun 24, 2022 03:38pm
Acha Kiya jo bhang ko rejeckt kardiya
anaszulfiqarali Jun 27, 2022 02:42pm
03017621167
anaszulfiqarali Jun 27, 2022 02:42pm
03017621167
Tabool ads will show in this div