اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100انڈیکس میں بڑا اضافہ

اانڈیکس 258 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 42 ہزار 717 پر بند

چینی بینکوں سے قرض کی منظوری کی خبروں کی وجہ سے جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس میں بڑا اضافہ ہوگیا۔

جمعرات کو جب کاروبار کا آغاز ہوا تو کے ایس ای 100 انڈیکس 40 ہزار 458 پر موجود تھا، دن کے آغاز کے ساتھ ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے تیزی دیکھی گئی۔

ایک وقت میں کے ایس ای 100 انڈیکس 42 ہزار 983 کی سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم اس کے بعد مارکیٹ میں مندی کا عنصر غالب آیا اور دن کے اختتام پر انڈیکس 258 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 42 ہزار 717 پر بند ہوا۔

پی ایس ایکس میں جمعرات کو 358 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا، جس میں سے 238 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ، 95 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 25 کمپنیوں کے بھاؤ مستحکم رہے۔

دن بھر ایک لاکھ 46 ہزار 665 سودوں میں 94 کروڑ 34 لاکھ 88 ہزار 911 شیئرز کا لین دین ہوا، جس کی مالیت 10 ارب 13 کروڑ 69 لاکھ 76 ہزار 91 روپے رہی۔

دوسری جانب کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 517، کے ایس ای 30 انڈیکس میں 94 اور آل شیئرز انڈیکس میں 177 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

KSE100Index

PAKISTAN STOCK EXCHANGE (PSX)

Tabool ads will show in this div