عمران اشرف کی مداحوں نے امریکامیں ملاقات کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا

یہ آئیڈیا آپ کو بھی حیران کردےگا

فلم ’دم مستم ’کی تشہیرکے لیے امریکا میں موجود عمران اشرف کی 2 خواتین مداحوں نے ان سے ملاقات کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا۔

اداکار نے انسٹاگرام پرویڈیوشیئرکی جوعمران اشرف کی تلاش میں نکلنے والی 2 خواتین مداحوں کی جدوجہد پرمشتمل ہے۔

نیویارک میں موجود ان خواتین نے عمران اشرف کی ایک تصویرکے پس منظرسے ان کی لوکیشن تو معلوم کرلی لیکن اب یہ کیسے پتہ چلتا کہ وہ یہاں موجود گھروں میں سے کہاں رہائش پزیرہیں۔

دو ہفتے سے عمران اشرف سے ملاقات کی خواہشنمد ان خواتین نے اپنے مقصد میں کامیابی کے لیے کچھ الگ ہی سوچا اور اس علاقے میں گاڑی میں مائیکروفون رکھ کرچل پڑیں۔

گاڑی چلاتے ہوئے مائیک میں عمران اشرف ، بلو چوہدری کی صدائیں لگاتے ہوئے دونوں نے اداکار کو باہرآنے کی تاکید کی۔

یہ پلان کامیاب رہا اور دونوں نے بالآخراپنے پسندیدہ اداکار سے ملاقات کا شرف حاصل کرہی لیا۔

اداکارنے کیپشن میں لکھا کہ ان دونوں خواتین نے2 ہفتے بعد مجھے تلاش کرہی لیا، یہ وہ پیار اورعزت ہے جو ہمارے پاکستانی ڈراموں کو بین الاقوامی سطح پرمل رہا ہے۔

Imran Ashraf

DUM MASTAM

Tabool ads will show in this div