برطانیہ میں پولیو وائرس کی موجودگی قومی سانحہ قرار، ملک میں ایمرجنسی نافذ
برطانوی حکومت نے لندن میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی۔
برطانوی محکمہ صحت کے حکام نے کہا ہے کہ اب تک پولیو کے کسی کیس کی نشاندہی نہیں ہوئی لیکن انہوں نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ جنہوں پولیو وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے نہیں لگائے گئے خاص طور پر چھوٹے بچے وہ فوری طور پر ویکسین کرالیں۔
یوکے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے بتایا کہ فروری میں نکاسی آب کی معمول کی نگرانی کے دوران مشرقی اور شمالی لندن میں ویکسین میں پائے جانے والے کمزور مگر زندہ پولیو وائرس کو دریافت کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے جمع کیے جانے والے نمونوں میں یہ وائرس موجود پایا گیا ہے۔
برطانیہ کو 2003 میں پولیو فری قرار دیا گیا تھا، وہاں آخری کیس 1984 میں رپورٹ ہوا تھا، یہ واضح نہیں وائرس برطانیہ میں کس حد تک پھیل چکا ہے۔