عالمی منڈی میں تیل کی قیمت نیچے آئی تو ہم بھی پیٹرول سستا کردیں گے، مفتاح اسماعیل

ہم نے پیٹرول کی قیمت بڑھا کر پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے، وفاقی وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت نیچے آئے گی ہم بھی پیٹرول کی قیمت کم کر دیں گے۔۔

اسلام آباد میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں ہمیشہ غریب نے ٹیکس دیا ہے لیکن ہم امیروں سے ٹیکس لیں گے۔ ہم نے بجٹ میں غریب افراد پر ٹیکس کا بوجھ نہیں ڈالا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے بیٹے کی کمپنی پر بھی ٹیکس لگایا ہے اور آئندہ برس میری کمپنی بھی 20 سے 25 کروڑ روپے کا اضافی ٹیکس دے گی۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدے کی خلاف ورزی کی جس سے مسائل پیدا ہوئے، آپ نے ملک کو دیوالیہ ہونے کی نہج پر چھوڑ دیا، آپ ملک کو سری لنکا بنا رہے تھے، حکومت چلانے سے 3 گنا زیادہ خرچہ آپ پیٹرول کی سبسڈی پر کر رہے تھے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ہماری غلطی ہوں یا نہ ہو لیکن ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانا ہماری ذمہ داری ہے، ہم نے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کیا ہے، یہ آسان فیصلہ نہیں تھا۔ جب یہ فیصلے لئے اس وقت عمران خان نے تحریک شروع کررکھی تھی، ہم نے پیٹرول کی قیمت بڑھا کر پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے، جیسے ہی عالمی منڈی میں تیل کی قیمت نیچے آئے گی ہم بھی پیٹرول کی قیمت کم کر دیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ 4 سال میں عمران خان کی حکومت نے 4 تاریخی بجٹ خسارے دیئے، وہ خودمختاری کی بات کرتے ہیں لیکن ملک کے قرضوں میں 80 فیصد اضافہ کیا، وہ 120 ارب کا خسارہ چھوڑ کر گئے، جھوٹی تقریریں کرنا خود داری نہیں ہوتی، خود داری یہ ہوتی ہے کہ ملک قرض لئے بغیر چلے۔

عمران خان 4 سال میں چینی کی قیمت کو کنٹرول نہ کر سکے، وزیراعظم شہباز شریف نے آٹا اور گھی کی قیمتیں کم کیں، ہمیں مہنگائی کا اندازہ ہے، جلد حالات بہتر ہوں گے، 2سے 3ماہ میں مشکلات پر قابو پا لیں گے، آج اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ہے اور ڈالر کی قیمت بھی نیچے آ رہی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان میں بہت مہنگائی ہے، خوشی ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما یہ دیکھ رہے ہیں کہ ملک میں مہنگائی بری لگنے لگی ہے۔ غریب اور متوسط طبقے کو عزت کے ساتھ سستے داموں میں آٹا ، دالیں، چاول اور چینی دیں گے، ہم 300 روپے میں انہیں ایک کلو گھی دیں گے۔

PML N

Miftah Ismail

FINANCE MINISTER MIFTAH ISMAEL

Tabool ads will show in this div