محکمہ موسمیات کی 28 جون سے ملک میں دوبارہ بارشوں کی پیشگوئی

سندھ میں 30 جون کو بھارت سے مون سون سسٹم داخل ہوگا

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ 28 جون سے ملک میں مون سون کی پہلی بارش کا امکان ہے۔

17 جون سے ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والی پری مون سون بارشوں کا سلسلہ اب تھم چکا ہے۔ بارشوں اور برفباری سے جہاں قابل استعمال پانی کے وسائل میں اضافہ ہوا ہے وہیں چولستان اور بلوچستان کے مختلف علاقوں طویل خشک سالی کا خاتمہ کردیا ہے۔

سماء سے خصوصی گفتگو کے دوران چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ 17 جون سے پورے ملک میں شروع ہونے والی بارشوں کا زور اب ختم ہوگیا ہے۔ 28 جون سے ملک میں مون سون کی پہلی بارش کا امکان ہے۔

سردار سرفراز نے کہا کہ سندھ میں 30 جون کو بھارت سے مون سون سسٹم داخل ہوگا جس سے تھرپارکر اور میر پور خاص سمیت اطراف کے علاقوں میں بارش ہوگی۔ کراچی میں مون سون سسٹم کی پہلی بارش یکم یا 2 جولائی کو پہلی بارش ہوسکتی ہے۔

کراچی کی صورت حال

کراچی میں گزشتہ روز بارش کے بعد پری مون سون سسٹم نکل گیا ہے اور اب محکمہ موسمیات نے 2 یا 3 جولائی کو پہلی مون سون بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

کراچی میں گزشتہ شام پری مون سون سسٹم کے تحت ہونے والی بارش نے سندھ حکومت اور کے الیکٹرک کے تمام دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے، کئی علاقوں میں بارش کا پانی موجود ہے اور بجلی بھی تاحل مکمل طور پر بحال نہیں ہوسکی ہے۔

شہر میں سمندری ہوائیں تاحال معطل ہیں جس کی وجہ سے گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے زیادہ محسوس کی جارہی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ گزشتہ روز کی بارش کی پیش گوئی ہم نے 19 جون کو کی تھی، کل اس لئے پیش گوئی نہیں کی تھی کیونکہ اس کے امکانات بہت کم تھے۔

سردار سرفراز نے کہا کہ یکم یا 2 جولائی کو کراچی میں مون سون کی پہلی بقارش ہونے کا امکان ہے۔

moon soon

Karachi Rain 2022

Yousuf Ahmed Khan Jun 23, 2022 04:43pm
Project Manager
Yousuf Ahmed Khan Jun 23, 2022 04:43pm
Project Manager
Tabool ads will show in this div