ایک دن میں روپے کی تاریخی اٹھان، انٹر بینک میں ڈالر 4.70 روپے سستا

انٹربینک میں امریکی ڈالر 211 روپے 93 پیسے سے گھٹ کر 207 روپے 23 پیسے پر آگیا۔

آئی ایم ایف سے مذاکرات کی کام یابی اور چین سے قرض کی منظوری کے بعد انٹر بینک میں ایک دن کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 4 روپے 70 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے چین سے 2 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری کے اعلان نے جمعرات کو انٹر بینک میں پاکستانی روپے پر انتہائی مثبت اثر ڈالا۔

جمعرات کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 4 روپے 70 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ایک امریکی ڈالر 211 روپے 93 پیسے سے گھٹ کر 207 روپے 23 پیسے پر آگیا۔

ملکی تاریخ میں ایک روز کے دوران روپے کی قدر میں اتنا بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے ، اس سے قبل 28 جون 2019 کو انٹر بینک میں پاکستانی کرنسی کی قدر 4 روپے بڑھی تھی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں واضح کمی دیکھی گئی ، جمعرات کو امریکی ڈالر 212 روپے سے کم ہوکر 209 روپے پر آگیا، اس طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 3 روپے سستا ہوا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی بینکوں کی جانب سے منظور کئے گئے قرض کی پاکستان کے اکاؤنٹ میں منتقلی اور آئی ایم ایف کی جانب سے قرض جاری کئے جانے کے بعد روپے کی قدر میں مزید نمایاں اضافہ ہوسکتی ہے۔

Dollar rates

dollar price

Abdul waheed Jun 25, 2022 10:35am
Bahut achha howa sir
Ali zeeshan Zeeshan Jun 27, 2022 10:57pm
Hi
Tabool ads will show in this div