اسماء عباس اورصباقمرکی گائیکی کی ویڈیووائرل
اسماء عباس اور صباقمراداکاری میں بھرپورصلاحیتیں دکھانے کے علاوہ گائیکی پربھی خاصا عبوررکھتی ہیں۔
مداحوں میں بےحد مقبول ہیں یہ دونوں اداکارائیں اپنے پرستاروں کے لیے ایک ٹریٹ لے کرآئی ہیں۔
صبا نے انسٹاگرام پراپنی اور اسماء کی ویڈیو شیئرکی جس میں دونوں فلم ‘کملی’ کے گانے ‘مینو توں’ گارہی ہیں۔
اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ ، ‘جب آپ واقعی درد میں ہوں تو سوچ سکتے ہیں کہ آپ کومحبت ہوگئی ہے’۔
صبا نے گائیکی میں ساتھ دینے والی اسماء عباس کو سراہتے ہوئے انہیں حیرت انگیز شخصیت قراردیا۔
اس پوسٹ پراداکارہ کے مداحوں کے علاوہ معروف شوبزسیلیبرٹیز نے بھی اپنی بھرپورپسندیدگی کا اظہارکیا۔
صباقمران دنوں اپنی فلم ‘کملی’ میں بہترین اداکاری پربھی خوب دادسمیٹ رہی ہیں۔