اسنیک ویڈیو نے بہترین سوشل میڈیا مہم کا ایوارڈ جیت لیا

سلام کسان مہم نے پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈ 2022ء اپنے نام کیا

اسنیک ویڈیو نے سلام کسان مہم پر پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز 2022ء میں بہترین سوشل میڈیا مہم کا ایوارڈ جیت لیا۔

سرسبز فرٹیلائزرز (فاطمہ فرٹیلائزرز) کی جانب سے 2019ء میں پہلا کسان ڈے متعارف کرایا گیا، جس کے بعد سے ہر سال کمپنی سوشل میڈیا مہم کے ذریعے کسانوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

کسان ڈے 18 دسمبر کو منایا جاتا ہے، قومی غذائی تحفظ کیلئے کسانوں کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہےاور اس کا مقصد کامیابی کے راستے کی طرف ان کی مدد کرنا ہے۔

تیسرے کسان ڈے 2021ء پر سرسبز نے ایک برانڈڈ ہیش ٹیگ چیلنج #SalamKissan کے ذریعے کسانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تیزی سے ترقی کرنیوالے پلیٹ فارم اسنیک ویڈیو کا انتخاب کیا، جہاں صارفین کی تخلیق کردہ 1 لاکھ سے زیادہ حیران کن ویڈیوز تھیں۔

سلام کسان گانے اور مہم کے ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے صارفین کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ کسانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ویڈیوز بنائیں، جو بغیر کسی شناخت کے انتھک محنت کرتے ہیں۔

مہم کا ردعمل تمام توقعات سے بالاتر تھا، جس میں مشہور شخصیات، انفلوئنسرز اور عام عوام سبھی نے حصہ لیا۔ صارفین کی جانب سے 1 لاکھ سے زیادہ تیار کردہ ویڈیوز بنائی گئیں جو حیران کن طور پر 4.19 ارب سے زیادہ مرتبہ دیکھی گئیں اور تقریباً 27 کروڑ 70 لاکھ سے زیادہ لائیکس حاصل کئے۔

پچھلے سال کے مقابلے میں اس سال کی اسنیک ویڈیو کے ساتھ مہم نے شرکت کے ساتھ توقعات سے بڑھ کر 3 گنا زیادہ نتائج حاصل کئے۔ مہم کی کامیابی نے اسنیک ویڈیو کو پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈ 2022ء میں بہترین سوشل میڈیا مہم کا ایوارڈ دلوایا۔

پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز ایک آزاد پلیٹ فارم ہے جو ملک بھر میں بہترین ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور ٹیلنٹ کو پہچانتا اور انعام دیتا ہے۔ 400 سے زیادہ مہمات اور تقریباً 700 شرکاء کے ساتھ یہ ایوارڈ کسی بھی برانڈ کیلئے ایک باوقار ٹائٹل ہے۔

معروف سوشل میڈیا ایپلی کیشن اسنیک ویڈیو پاکستان میں ایک مقبول پلیٹ فارم ہے۔ شارٹ فارم ایپلی کیشن صارفین اور کونٹینٹ کے تخلیق کاروں کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو مختلف طریقوں سے ظاہر کرنے کی اجازت دیتی ہے جیسے کہ ڈانس، ہیکس، پیروڈیز اور بہت کچھ۔ ایپلی کیشن میں پہلے سے موجد آپشنز جیسے کہ موسیقی فلٹرز اور افیکٹس صارفین کو اپنی ویڈیوز کو پلیٹ فارم پر موجود کونٹینٹ کی کثرت سے ممتاز کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔

دس ملین سے زیادہ کی ایک فعال کمیونٹی کے ساتھ یہ ایک صارف دوست ایپ ہے، جو وسیع ناظرین کی توجہ حاصل کرنی ہے، جو قسم قسم کے مواد سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ لائیو اسٹریم فیچر کے ذریعے ناظرین کے ساتھ بات چیت کو بھی آسان بنایا جاسکتا ہے۔ وہ طریقے جن سے آپ تخلیقی ہوسکتے ہیں اس کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ بڑھتے جارہے ہیں اور تفریح اور شغل ہمیشہ آپ کی انگلی پر ہوتا ہے۔

social media

SALAM KISSAN

SNACKVIDEO

Tabool ads will show in this div