ٹی 20 اور ٹی 10 کے بعد کرکٹ میں نیا فارمیٹ متعارف

کرکٹ میں دی سکسٹی کے نام سے نیا فارمیٹ آگیا

ٹی 20 اور ٹی 10 کے بعد کرکٹ میں دی 60 کے نام سے نیا فارمیٹ متعارف کرادیا گیا۔ شائقین کو اب کرکٹ کے میدان میں ایک نئی طرز کی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کے 10ویں سیزن سے پہلے دی سکسٹی کے نام سے ایک ٹی 10 ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس طرح کا ایونٹ ہر 3 ماہ بعد منعقد کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ اس ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم کے پاس صرف 6 وکٹیں ہوں گی، ایک اینڈ سے لگاتار 5 اوورز کی گیند بازی کی جائے گی۔ لیجنڈ بلے باز کرس گیل کو اس کا برانڈ ایمبیسیڈر بنایا گیا ہے۔ اس میں مردوں کی سبھی 6 ٹیمیں اور خواتین کی کیٹیگری کی کل 3 ٹیمیں شامل ہوں گی۔ نیا فارمیٹ شائقین کو ایک الگ ہی تجربہ دے سکتا ہے۔

کرکٹ

T20match

Tabool ads will show in this div