آصف زرداری کی والدہ انتقال کر گئیں

زریں آراء بخاری حاکم زرداری کی دوسری اہلیہ تھیں

سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی والدہ انتقال کر گئیں۔ وزیراعظم نے پیپلزپارٹی رہنماء کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی والدہ اور حاکم علی زرداری کی دوسری اہلیہ زریں آراء بخاری کراچی میں انتقال کرگئیں۔

فیملی ذرائع کے مطابق زریں آراء بخاری کئی ہفتوں سے علیل اور مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری والدہ کے انتقال کے باعث اسلام آباد سے کراچی روانہ ہوگئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آصف زرداری کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے آصف زرداری سے تعزیت کرتے ہوئے پیغام دیا ہے کہ والدہ جیسی شفیق ہستی کی وفات بڑا صدمہ ہے، اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائیں۔

ASIF ALI ZARDARI

bilawal bhutto zardari

Tabool ads will show in this div