ای سی سی کا اجلاس؛ کراچی کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری

سرکاری پاور پلانٹس کو ادائیگی کیلئے 17 ارب روپے منظور

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کراچی کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دیدی جبکہ سرکاری پاور پلانٹس کو بھی آئندہ آئی پی پیز کی طرز پر واجبات کی ادائیگی کی جائے گی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں اہم فیصلے کر لئے گئے۔

ای سی سی نے کراچی والوں کیلئے بجلی مہنگی کردی، کے الیکٹرک کے ٹیرف میں 57 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی گئی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری پاور پلانٹس کو بھی آئی پی پیز کی طرز پر واجبات کی ادائیگی کی جائے گی، جس کیلئے ای سی سی نے حویلی بہادر شاہ اور بلوکی سمیت 3 پاور پلانٹس کیلئے 17 ارب روپے کی منظوری دیدی۔

ای سی سی نے اسلام آباد پولیس کے شہداء کے خاندانوں کو ادائیگی کیلئے ایک ارب 22 کروڑ روپے کی بھی منظوری دیدی۔

کراچی

K ELECTRIC

ECC MEETING

FINANCE MINISTER MIFTAH ISMAEL

Tabool ads will show in this div