اسٹیبلشمنٹ سے بہت کہا تھا حکومت گرنے نہ دیں،شوکت ترین

حکومت کی معاشی پالیسی پرانے پاکستان والی ہے،سابق وزیرخزانہ
Jun 22, 2022

سابق وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے بہت کہا تھا عمران خان کی حکومت گرنے نہ دیں لیکن مانی ہی نہیں گئی۔

اسلام آباد میں مزمل اسلم کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں شوکت ترین کا کہنا تھا کہ اب بھی وقت ہے ملک کو بحرانوں سے نکلنے کیلئے الیکشن کروا دیں۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں کا اقتدار میں آنے کا اکلوتا مقصد نیب قوانین میں ترمیم تھا۔ بس دیکھتے جائیں اب آئی ایم ایف ان کے ساتھ کرتا کیا ہے۔

سابق وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ پٹرولیم لیوی انہوں نے تقریباً تین گنا بڑھا دی۔ ہم تو پیٹرول پر سبسڈی 24 روپے پر چھوڑ کر گئے تھے، جب خام تیل مہنگا ہوا تو انہوں نے قیمتیں کیوں نہ بڑھائیں ؟

شوکت ترين کا کہنا تھا کہ یہ 50 روپے پر پٹرولیم لیوی لے کر جا رہے ہیں جس سے مہنگائی کا طوفان آ جائے گا۔

فیکٹریاں بند ہوں گی تو بے روزگاری ہوگی۔ ایکسپورٹ کم ہوں گی اس ماحول میں کون سرمایہ کاری کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ مقتدر حلقوں سے سوال ہوگا کہ جب ہم اچھی اکانومی چلا رہے تھے تو پھر ہمیں کیوں تبدیل کیا؟ ابھی بھی وقت ہے الیکشن کروائیں اور اس کے بعد ایک مستند حکومت کو باگ دوڈ دیں تاکہ وہ اس کرائسس سے ہمیں نکالے۔

شوکت ترین نے کہا حالات ایسے ہی رہے تو ہر 3 ماہ کے بعد عوام کو منی بجٹ کا سامنا کرنا ہوگا۔ مزید کہا موجودہ حکومت کی معاشی پالیسی پرانے پاکستان والی ہے جبکہ ہماری اپروچ پروگریسو تھی۔

Petroleum Price

pakistan economy

SHAUKAT TARIN

Tabool ads will show in this div