سابق چیئرمین جاویداقبال ویڈیو اسکینڈل معاملے پر نیب سے رپورٹ طلب

معاملے کو منطقی انجام تک پہنچايا جائے گا،چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی

سابق چیئرمین نیب جاوید اقابل ویڈیو اسکینڈل معاملے پر قومی احتساب بیورو سے رپورٹ طلب کرلی گئی۔

مبینہ طور پر متاثرہ خاتون نے چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی نور عالم خان کو خط لکھ کر سابق چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا ہے۔

خاتون کی جانب سے چیئرمین پی اے سی نور عالم کو خط لکھا گیا خط میڈیا کو بھی جاری کردیا گیا۔

نور عالم نے خط کی کاپی ممبران پبلک اکاونٹس کمیٹی کو دے کر جاوید اقبال اور مذکورہ خاتون کو پی اے سی میں بلانے کا عندیہ دیدیا۔

چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی نور عالم خان کا کہنا ہے کہ کوئی اختیارات کا ناجائز استعمال کرے گا تو جواب بھی دینا ہوگا، خاتون کی شکایت پر احتساب بيورو سے رپورٹ طلب کی ہے۔

نور عالم خان کا کہنا تھا کہ ويڈيوز ميں نے ديکھی بھی ہيں،اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچايا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ الزام لگانے والے کو ثبوت لانا پڑيں گے جبکہ سابق چيئرمين نیب اور خاتون کو اپنی بات کہنے کا پورا موقع ديا جائے گا۔

NAB

Chairman PAC

Tabool ads will show in this div