ایشین بریڈ مین ‘‘ظہیر عباس’’ کی طبیعت سنبھلنے لگی

سابق ٹیسٹ کرکٹر کو بہترین طبی امداد دی جارہی ہے، اہل خانہ

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور ‘‘ایشین بریڈ مین’’ ظہیر عباس کو گزشتہ روز لندن کے مقامی اسپتال میں طبیعت بگڑنے پر آئی سی یو میں داخل کردیا گیا تھا۔

ظہیر عباس کے اہل خانہ کے مطابق ظہیرعباس کو کچھ دن پہلے نمونیہ کی شکایت پر اسپتال داخل کیا گیا تھا، تاہم ان طبیعت بگڑنے کے باعث انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں شفٹ کردیا گیا۔

ڈاکٹرز کی جانب سے ظہيرعباس سے کسی کو ملنے کی اجازت نہیں ہے، اور صرف ان کے اہل خانہ ہی ان کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر ظہیر عباس دبئی میں کورونا کا شکار ہوئے تھے، انہوں نے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے کورونا کو مات دی اور وہ لندن روانہ ہوگئے، تاہم وہ جیسے ہی لندن پہنچے تو انہیں کڈنی میں درد کی شکایت ہوگئی۔

ظہیر عباس کو درد کی وجہ سے اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے اور انکشاف ہوا کہ ان کے پھیپھڑوں میں مسئلہ ہے، اور انہیں اسی وجہ سے ہی اسپتال میں رکھا گیا۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ظہیر عباس کی طبیعت پہلے سے بہت بہتر ہے، ڈاکٹرز ان کا بہترین علاج کررہے ہیں، تاہم اہل خانہ کے علاوہ کسی کو ان سے ملنے کی اجازت نہیں۔

سابق کپتان کے اہلِ خانہ نے ‘ایشین بریڈمین’ کی صحتیابی کے لیے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

Tabool ads will show in this div