چينی بينکوں نے 2.3 ارب ڈالر قرض معاہدے پر دستخط کردیئے
چند دنوں ميں رقم کی منتقلی متوقع ہے، وزير خزانہ مفتاح اسماعیل
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کاکہنا ہے کہ چینی بینکوں نے پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر کی ادائیگی کے معاہدے پر دستخط کردیئے، چند روز میں رقم پاکستان کو مل جائے گی۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ چین سے 2.3 ارب ڈالر کے فنڈز ایک دو روز میں موصول ہوجائیں گے، چینی بینکوں کے کنسورشیم نے آج قرض کی سہولت کے معاہدے پر دستخط کردیئے۔
وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے معاہدے پر کل دستخط کئے گئے تھے۔
مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ رقم کی منتقلی اور ٹرانزیکشن میں معاونت پر چینی حکومت کے شکر گزار ہیں۔
واضح رہے کہ عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد موجودہ اتحادی حکومت نے آئی ایم ایف اور چینی حکومت سے قرض پر بات چیت شروع کی تھی۔
CHINA
FINANCE MINISTER MIFTAH ISMAEL
IMF.
تبولا
Tabool ads will show in this div