سونا خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اچھی خبر

فی تولہ 1850 ڈالر سستا، فی اونس 6 ڈالر اضافہ

حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کی کامیابی نے ڈالر اور اسٹاک ایکسچینج پر تو کوئی مثبت اثر نہیں ڈالا لیکن سونے کی قیمت میں ایک ہی روز میں فی تولہ 1850 روپے کی بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔

بدھ کے روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 6 ڈالر بڑھ کر ایک ہزار 839 ڈالر ہوگئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے دام بڑھنے کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کے نرخ میں خاطر خواہ کمی دیکھی گئی۔

بدھ کے روز فی تولہ سونا ایک ہزار 850 روپے اور فی 10 گرام ایک ہزار 586 روپے سستا ہوکر بالترتیب ایک لاکھ 45 ہزار 300 اور ایک لاکھ 24 ہزار 571 روپے کا ہوگیا۔

گزشتہ روز ایک تولہ سونے کے بھاؤ میں 100 روپے کی کمی ہوئی تھی۔ اس طرح 2 روز میں مجموعی طور پر سونا ایک ہزار 950 روپے سستا ہوچکا ہے۔

پاکستان

Gold rates

Silver rates

Tabool ads will show in this div