دورہ سری لنکا کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، سرفراز، یاسر اور نواز کی واپسی

اسکواڈ میں 3 اسپنرز، 4 مڈل آرڈر بیٹرز، 3 آل راؤنڈرز، 2 وکٹ کیپرز، 2 اسپنرز اور 4 فاسٹ باؤلرز شامل

**دورہ سری لنکا کے لیے 18 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ **

سری لنکا کے خلاف آئندہ ماہ کھیلی جانے والی 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اسکواڈ میں 3 اسپنرز، چار مڈل آرڈر بیٹرز، تین آل راؤنڈرز، دو وکٹ کیپرز، دو اسپنرزاور چار فاسٹ باؤلرز شامل کئے گئے ہیں۔

محمد نواز ، یاسر شاہ اور سلمان علی کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم ، نائب کپتان محمد رضوان، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فواد عالم، حارث رؤف، حسن علی، امام الحق، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد ، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود ، یاسر شاہ اور فہیم اشرف شامل ہیں۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دو میچز کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 16 سے 20 جولائی تک گال جبکہ دوسرا 24 سے 28 جولائی تک کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

قومی ٹیسٹ اسکواڈ 6 جولائی کو سری لنکا روانہ ہوگا جب کہ اس سے قبل 26 جون سے تربیتی کیمپ راولپنڈی میں لگایا جائے گا۔

کرکٹ

pakistan cricket team

pak lanka test series

Tabool ads will show in this div