آئی ایم ایف سے گرین سگنل بھی ڈالر کی اونچی اڑان نہ روک سکی

انٹر بینک میں ڈالر 45 پیسے مزید مہنگا ہوکر 211 روپے 93 پیسے کا ہوگیا

آئی ایم ایف سے قرض بحالی کے لیے مذاکرات کی کامیابی کے باوجود کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری رہا۔

بدھ کے روز آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب ہونے کی خبروٓں کے بعد انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1 روپے سستا ہوکر 210 روپے ور 49 پیسے کا ہوگیا۔

لیکن اس کے بعد ڈالر نے ایک مرتبہ پھر روپے کو مات دینا شروع کی اور غیر ملکی کرنسی کے اوقات ختم ہونے تک انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 45 پیسے مزید مہنگا ہوکر 211 روپے 93 پیسے کا ہوگیا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی اور ایک ڈالر 212 روپے کی سطح پر آگیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب ہوئے ہیں تاہم قرض کے پیکیج کی مزید تفصیلات سامنے آنے پر ڈالر کی قدر میں کمی کا امکان ہے۔

پاکستان

imf

dollar

currency rates

Tabool ads will show in this div