اتحادی پارٹیوں میں دوریاں پیدا ہونا شروع ہو گئیں، شیخ رشید

پیپلزپارٹی نے ن لیگ کو سیاسی گڑھے میں پھینک دیا، شیخ رشید

سابق وفاقی وزیراور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اتحادی پارٹیوں میں دوریاں پیدا ہونا شروع ہو گئی ہیں، پیپلزپارٹی نے ن لیگ کو سیاسی گڑھے میں پھینک دیا اور خود رفو چکر ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج ہونے والا قومی سلامتی کا اجلاس کرپٹ اور منی لانڈرز کی سرپرستی میں ہو گا، لیکن قوم اپنی فوجی قیادت کی تصویر چوروں کے ساتھ نہیں دیکھنا چاہتی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جنہوں نے فوج کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی وہ ملک کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے ہیں، پاک فوج کو گالیاں دینے والے آج قومی سلامتی کی میٹنگ میں کس منہ سے جائیں گے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ مجرموں اور ملزموں کو اقتدار دے کر نیب میں ترمیم کی گئی ہے، ہمیں کم چائے پینے،آدھی روٹی کھانے کا مشورہ دینے والے خود اپنے گھروں کی زیبائش کے لیے اضافی بجٹ لیتے ہیں۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ اتحادی پارٹیوں میں دوریاں پیدا ہونا شروع ہو گئی ہیں، ن لیگ کو سیاسی گڑھے میں پھینک کر پیپلز پارٹی خود رفو چکر ہوگئی ہے۔

ٹویٹر

Pakistan Army

Sheikh Rasheed Ahmad

Tabool ads will show in this div