سی ٹی ڈی کے آپریشن میں دہشت گرد گرفتار

برآمد پستول پر اسپیشل گفٹ کے الفاظ تحریر

محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب نے آپریشن کے دوران اہم دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی) پنجاب کے مطابق خفیہ اطلاعات پر کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی نے ساہیوال بائی پاس کے قریب سے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتارکرلیا۔

دہشت گرد کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد کيا گيا ہے۔ برآمد پستول پر انگریزی میں “اسپیشل گفٹ” کے الفاظ درج ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ دہشت گرد باجوڑ ایجنسی کا رہائشی ہے، جس سے پستول، تین ہینڈ گرینڈ اورنقدی برآمد ہوئی۔ دہشت گرد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گرفتار دہشت گرد کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی پی کی غازی فورس سے ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دہشت گرد ساہیوال میں دہشت گردی کی کارروائی کیلئے پہنچا تھا۔

ttp

sahiwal

CTD PUNJAB

Tabool ads will show in this div