وزارت داخلہ نے دھرنوں سے نمٹنے کےلیے اربوں روپے کی گرانٹ مانگ لی
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے کل ہونے والے اجلاس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
احتجاج اور دھرنوں کے باعث امن و امان برقرار رکھنے کیلئے 14 کروڑ سے زیادہ کی ضمنی گرانٹ کی منظوری بھی متوقع ہے۔ وزارت داخلہ نے 5 ارب 69 کروڑ روپے کی ریگولر گرانٹ مانگ لی ہے۔
اجلاس ميں مقبوضہ کشمیر کے مہاجرین کی مستقل آباد کاری کیلئے گرانٹ پر بھی غور ہوگا۔ پاکستان سنگل ونڈو کمپنی کیلئے خاتون ڈائریکٹرکی منظوری پر غور کا بھی امکان ہے۔
اجلاس میں پاور سیکٹر کیلئے ڈیزل پر سبسڈی ختم اور منسٹرز انکلیو کی مرمت کیلئے اضافی فنڈز کی منظوری کا بھی امکان ہے۔
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں شہدا کے خاندانوں کے لئے ايک ارب 22 کروڑ گرانٹ کی منظوری پر غور ہو گا۔
INTERIOR MINISTER
ECC MEETING
تبولا
Tabool ads will show in this div