پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ویب سائٹس اچانک کریش کیوں کرگئیں

سائبرحملےسےمتعلق کوئی تصدیق نہ ہوسکی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں منگل 21 جون کی صبح بڑے بڑے نیوز چینلز سمیت دیگر اداروں کی ویب سائٹس نے اچانک کام کرنا بند کردیا، جس کی وجہ کلاؤڈ فلیئر سرور میں فنی خرابی تھی۔

متاثرہ ویب سائٹس پر اس وقت بلیک آؤٹ ہوا جب اچانک کلاؤڈ فلیئر کی خرابی نے منسلک نظام کو متاثر کیا۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں متاثر ہونے والی ویب سائٹس کلاؤڈ فلیئر سروس سے منسلک ہیں۔ یہ ویب سائٹس کی ایک ویسی رینج کے سرورز کو ہینڈل کرتی ہے اور کئی معروف ویب سائٹس کو یہ سروس فراہم کرتی ہے۔

کلاؤڈ فلیئر پر فنی خرابی یا سائبر حملے کے بعد تمام متاثرہ ویب سائٹس پر 500 انٹرنل ایرر کا میسج نمودار ہونا شروع ہوگیا۔

دنیا بھر کی مختلف ویب سائٹس پر آنی والی یہ فنی خرابی نے چند گھنٹوں تک برقرار رہی، جس کے باعث بڑے بڑے چینلز سمیت دیگر ادارے بروقت اپ ڈیٹس دینے سے قاصر رہے۔ معروف ویب سائٹس گرینڈر، کینوا، ڈسکورڈ، شاپی فائی، اسپلنک، کوورا سمیت دیگر پورٹل اس فنی خرابی سے متاثر ہوئے۔

صورت حال سامنے آںے پر کلاؤڈ فیئر کی جانب سے بھی فوری ردعمل سامنے آیا۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر کلاؤڈ فیئر کے آفیسر صحفے سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ “کلاؤڈ فیئر حالیہ فنی خرابی سے واقف ہے اور فنی خرابی دور کرنے کیلئے ٹیم کام کر رہی ہے”۔

کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ ’کلاؤڈ فلیئر کے نیٹ ورک پر کنیکٹویٹی متاثر ہوئی ہے جس کے باعث بڑے خطوں میں سروسز متاثر ہیں۔

بعد ازاں چند گھنٹے سرور ڈاؤن رہنے کے بعد کلاؤڈ فلیئر کے نقص کو دور کرکے متاثرہ ویب سائٹس کو بحال کردیا گیا۔

ویب سائٹس پر آنے والی فنی خرابی پر سوشل میڈیا میں بھی صارفین کی بڑی تعداد نے ٹوئٹس کرتے ہوئے مسئلے کی نشاندہی کی۔ عارضی تعطل کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد نے ٹوئٹر کا رخ کیا اور کلاؤڈ فلیئرکا ٹرینڈ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) کی جانب سے تاہم کسی بھی قسم کے سائبر حملے کے امکان کو مسترد کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وہ معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں نیوز ویب سائٹس بند ہونے سے لوگوں کو خبروں کی اپ ڈیٹس اور حالات حاضرہ سے متعلق معلومات لینے میں سخت دشواری کا سامنا رہا۔ متعدد اسٹاک مارکیٹس کی ویب سائٹ بھی اس فنی خرابی کے باعث بیٹھ گئیں۔

دوسری جانب لوگوں کو مختلف ان لائن آرڈرز دینے اور ادائیگیوں میں بھی مشکلات کا سامنا رہا۔

PTA

cyber attack

CLOUDFLARE

NEWS WEBSITES

Tabool ads will show in this div