پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا آئی ایم ایف سے کوئی تعلق نہیں، مفتاح اسماعیل

آئی ایم ایف سے مذاکرات کا اگلا دور آج رات اور کل ہوگا، وزیرخزانہ

وفاقی وزير خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا آئی ایم ایف سے کوئی تعلق نہیں، یہ اضافہ عالمی مہنگائی کی وجہ سے ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی کابينہ کو بريفنگ کے دوران وزير خزانہ نے کہا کہ یہ پہلا بجٹ ہے جس میں امیروں پر ٹیکس اور غریبوں کو ریلیف دیا گیا، اشرافیہ میں میں خود اور وزیراعظم کا بیٹا بھی شامل ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کا اگلا دور آج رات اور کل ہوگا، آئی ايم ايف سے قرض کے معاملے پر پیش رفت ہوگی۔

مفتاح اسماعیل نے گزشتہ روز بھی آئی ایم ایف سے مذاکرات کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان کے آئی ایم ایف سے قرض بحالی پروگرام ایک آدھ دن میں بحال ہوجائے گا اور پروگرام کی بحالی کی پوری امید ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ سالانہ 12 لاکھ روپے تک تنخواہ لینے والے افراد پر انکم ٹیکس استثنی برقرار رہے گا اور کمپنیاں سالانہ 30 کروڑ روپے منافع پر 2 فیصد ٹیکس ادا کریں گی۔

FEDERAL CABINET

finance minister

Miftah Ismail

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div