کورونا مریضوں کے علاج کے لیے اہم انجیکشن کی قیمت میں بڑی کمی

وفاقی کابینہ نے قیمت میں کمی کی منظوری دیدی، وزیر صحت عبدالقادر پٹیل

وفاقی کابینہ نے کورونا کے مریضوں کے علاج میں استعمال ہونے والے انجیکشن ریمڈیسور 100 ملی گرام کی قیمت میں کمی کی منظوری دیدی ہے۔

وفاقی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے مریضوں کے علاج میں استعمال ہونے والے انجیکشن ریمڈیسیور کی قیمت میں کمی کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صحت کے شعبے میں عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے پر عزم ہے اور صحت کے شعبے میں بہتری کے لئے موثر اقدامات کو یقینی بنارہی ہے۔

عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ کورونا کے مریضوں کے علاج میں استعمال ہونے والے انجیکشن ریمڈیسیور 100 ملی گرام کی قیمت میں کمی کر دی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ نے ریمڈیسور 100 ملی گرام انجکشن کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔

وزیر صحت نے مزید کہا کہ ریمڈیسیور 100 ملی گرام کورونا کے مریضوں کے علاج کی ایک موثر دوا ہے، 100 ملی گرام انجکشن کی پہلے قیمت 2300 روپے تھی، اب اس انجیکشن کی قیمت 408 روپے کی کمی کے بعد 1892 روپے کر دی گئی ہے۔

Coronavirus

medical treatment

HEALTH MINISTRY

Remdesivir injection

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div