اسلام آباد میں دلہن اور سہیلی پراٹھوں کی دھوم

ان پراٹھوں کی خصوصی ریسیپی ہے، مالک خاتون

اسلام آباد میں ان دنوں دلہن اور سہیلی پراٹھے کی بڑی دھوم ہے، نام کی طرح ان کی ہر بات انوکھی ہے، صبح کے ناشتے میں ہی نہیں، دوپہر اور رات کو بھی شہری شوق سے کھاتے ہیں۔

پراٹھوں کے نام دلہن اور سہیلی، ترکیب کچھ الگ سی، سج دھج بھی نام جیسی، آٹے کی عام روٹی، مزے مزے کے چٹخارے دار لوازمات سے خاص ہوجاتی ہے، پراٹھا بنا کر اسے دلہن کی طرح سجایا جاتا ہے۔

میلوڈی فوڈ پارک میں دلہن پراٹھا کے شوقینوں کا تانتا بندھا رہتا ہے، ایک نوجوان تو شادی کے بعد اپنی دلہن کو پہلا ناشتہ یہیں کرانے کا خواہشمند ہے۔

پراٹھے بنانے والی خاتون اور ان کے اسسٹنٹ کا دعویٰ ہے کہ ان کی ایک خصوصی ریسپی ہے جو بادشاہوں کے دور سے چلی آرہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس میں مایونیز، کیچپ، چکن قیمہ اور میکرونی استعمال ہوتی ہے، اس کی سجاوٹ مختلف طریقے سے کرتے ہیں، سب سے اچھی چیز اس کی چٹنی ہے جو آپ کو پورے بازار میں نہیں ملے گی۔

ان پراٹھوں کے نام ہی نہیں دام بھی خاص ہیں، ایک پراٹھے کی قیمت 40، 50 نہیں سیکڑوں روپے میں ہے۔

منفرد مگر اپنائیت بھرے ناموں والے اس پراٹھے کا ذائقہ بھی ذرا ہٹ کر ہے۔

پاکستان

دسترخوان

Tabool ads will show in this div