عثمان بزدار کےاثاثوں میں 4 سال کے دوران 100 فیصد اضافہ

صرف ایک سال میں بینک بیلنس میں 80 لاکھ روپے کا اضافہ

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے اثاثوں میں 4 سال کے دوران 100 فیصد اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق 2017 میں عثمان بزدار کے پاس صرف 5 لاکھ بینک بیلنس تھا جبکہ 2020 میں عثمان بزدار کا بينک بيلنس ایک کروڑ 60 لاکھ تک چلا گیا۔

صرف ایک سال میں سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے بینک بیلنس میں 80 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا جبکہ مجموعی اثاثوں میں 4 سال کے دوران 100 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق 2017 میں عثمان بزدار کی اثاثوں کی مالیت 3 کروڑ 34لاکھ تھی جبکہ 2020 میں اثاثوں کی قیمت 6 کروڑ 40 لاکھ تک پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عثمان بزدار اور انکے بھائيوں کيخلاف سرکاری زمين اپنے نام کروانے پر تھانہ اینٹی کرپشن ڈيرہ غازی خان میں مقدمات درج کرليے گئے ہیں۔

مقدمات ڈی سی ڈیرہ غازی خاں کی انکوائری رپورٹ کی بنیاد پردرج کيےگئے، مقدمات میں سرکاری زمین کو جعلسازی سے اپنے نام منتقل کروانے کی دفعات شامل ہیں۔

USMAN BUZDAR

PTI Punjab

Tabool ads will show in this div