کراچی میں کورونا کی وبا پھر سر اٹھانے لگی

کرونا ویکسینیشن فیز تھری 19 جون کو اختتام پزیر ہوا

کراچی میں کرونا وائرس کے کیسز دوبارہ سامنے آرہے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ نے بتایا ہے کہ کراچی میں 1 دن میں 122 کرونا کیسز سامنے آگئے اور مثبت کیسز کی شرح تقریبا 5.0 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

سب سے زیادہ کرونا کیسز ڈسٹرکٹ ایسٹ، کورنگی اورساؤتھ میں رپورٹ ہورہے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ نے داخلی اور خارجی راستوں پر کرونا ٹیسٹنگ بڑھانے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کرونا ویکسینیشن فیز تھری 19 جون کو اختتام پزیر ہوا ہے۔

عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بوسٹر خوراک لگوائیں تا کہ کرونا کے پھیلاؤ سے بچا جاسکے۔

اسلام آبادمیں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.07فیصد پر آگئی ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے بتایا کہ اسلام آباد میں 24گھنٹوں میں کرونا کے869 ٹیسٹ میں18 کیسز مثبت آئے۔

پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران 11 ہزار 212 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 171 مثبت کیسز ہیں۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 1.53 فیصد رپورٹ کی گئی جبکہ 57 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ اس دوران کسی مریض کا انتقال نہیں ہوا۔

محکمہ صحت سندھ کا بیان

محکمہ صحت سندھ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کوویڈ وائرس مسلسل خود کو تبدیل کررہا ہے اور ہم مستقبل میں اس کی مزید کئی اقسام دیکھیں گے۔

محکمہ سندھ کے مطابق کورونا کی قسم اومی کرون کے مزید دو نئے ویرینٹ سامنے آئے ہیں جن کی شناخت بی اے 4 (BA.4) اور بی اے 5 (BA.5) سے کی گئی ہے۔یہ دونوں نئے ویرینٹ گزشتہ اقسام کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیلتی ہیں۔

حالیہ دنوں میں سندھ میں بی اے 4 کے 4 جب کہ بی اے 5 کے 12 کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس لئے محکمہ صحت عوام پر اس بات کا زور دیتا رہے گا کہ وہ تمام ایس او پیز پر عمل کریں، کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی بوسٹر خوراک لگوائیں اور جہاں تک ممکن ہوسکے بڑے عوامی اجتماعات سے گریز کریں۔

اومیکرون کے بی اے 4 (BA.4) اور بی اے 5 (BA.5) ویرینٹ سب سے پہلے جنوبی افریقا میں رواں برس جنوری اور فروری میں سامنے آئے تھے۔ اب اس کے کیسز برطانیہ میں بھی سامنے آرہے ہیں۔

بین الاقوامی سطح پر طبی ماہرین کی جانب سے ملنے والے ڈیٹا کے مطابق بی اے 4 (BA.4)، بی اے 5 (BA.5) اور بی اے 2.12.1 (BA.2.12.1) اس سے پہلے سامنے آنے والے الفا اور ڈیلٹا ویرینٹس ہی کی طرح پھیپھڑوں اور سانس کی نالی کے عضلات کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

40002056

Tabool ads will show in this div