عثمان بزدار پر سرکاری زمین اپنے نام منتقل کرانے کا مقدمہ درج

مقدمات میں عثمان بزدارکے بھائی بھی نامزد

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور انکے بھائيوں کيخلاف سرکاری زمين اپنے نام کروانے پر تھانہ اینٹی کرپشن ڈيرہ غازی خان میں مقدمات درج کرليے گئے۔

ذرائع کے مطابق مقدمات ڈی سی ڈیرہ غازی خاں کی انکوائری رپورٹ کی بنیاد پردرج کيےگئے، مقدمات میں سرکاری زمین کو جعلسازی سے اپنے نام منتقل کروانے کی دفعات شامل ہیں۔

عثمان بزدارنے 1986 میں جعلی انتقالات درج کرواناظاہرکیا اورزمین کو ہتھیالیا،9سوکنال سرکاری زمین کی الاٹمنٹ بارے جعلی لیٹرتیارکروایا۔

ذرائع کے مطابق جعل سازی سے ہتھائی گئی 900 کنال زمین کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔ تھانہ اینٹی کرپشن ڈی جی خان میں مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

USMAN BUZDAR

Tabool ads will show in this div