کراچی: کاروباری اوقات کار کیخلاف ورزری پر 20 دکاندار گرفتار

طارق روڈ، صدر اور ڈی ایچ اے میں متعدد دکانیں وشوروم سیل

انرجی ایمرجنسی کے تحت دکانیں جلد بند کرنے کے سندھ حکومت کے احکامات کیخلاف ورزی پر 20 دکانداروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

اوقات کار کیخلاف ورزی پر پرطارق روڈ، صدر، ڈی ایچ اے کی متعدد دکانیں وشوروم سیل کردیئے گئے جبکہ صدر الیکٹرانک مارکیٹ سے 20 افراد کو گرفتارکرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔

خیال رہے کہ سندھ حکومت نے 17 جون کو مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا تھا، حکام کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، تمام بازار اور شاپنگ مالز رات 9 بجے جبکہ شادی ہالز، ریسٹورنٹ اور کافی شاپ رات 11 بجے بند ہوں گے۔ اعلامیے کے مطابق، پیٹرول پمپ، میڈیکل، بیکری اور ڈیری شاپس کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔

sindh govt

Karachi Police

Tabool ads will show in this div