عمران خان کی مہم جوئی کو قوم نے مستردکردیا ،راناثناءاللہ

پی ٹی آئی کے احتجاج پر پوری نظر تھی ، وزیرداخلہ
Jun 19, 2022

وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو قوم کا وقت ضائع نہیں کرنا چاہیے ان کی مہم جوئی کو قوم نے مستردکردیا۔

عمران خان کے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ آج قوم کو نہیں روکا لیکن اگر فراڈ بیانئے پر یقین رکھتی تو قوم نکلتی۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ساڑھے 3 سال ملک میں انتقام کی سیاست کی ہے ، ان کی کوشش تھی اپنی مرضی کے ججز لے کرآئیں، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج پر پوری نظر تھی، عمران خان کی مہم جوئی کو قوم نے مستردکردیا۔

دوسری جانب وزیراطلاعات مریم مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ معاشی تباہی مسلط کرنے والے انقلاب کی باہرنکلنے کی ہمت نہیں، لوگوں کونکلنے کا اعلان کرکے انقلاب خود بنی گالہ میں چھپا ہواہے۔

مریم مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 25 مئی کو خونی مارچ کا اعلان کرکے خود ہیلی کاپٹر میں معلق رہے، انقلاب اب بنی گالہ میں دو جھنڈے لگا کراسکرین پہ بیٹھا ہے۔

RANA SANAULLAH

MARYAM AURANGZAIB

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div