ملازمت پیشہ افراد کے مسائل سے متعلق شہزاد رائے کا نیا گانا ریلیز

گانے میں ملازمت پیشہ افراد کے مسائل کو اجاگر کیا ہے

گلوکار شہزاد رائے کا نیا گانا ریلیز ہوا ہے جس میں انہوں نے مزدوروں اور چھوٹے درجے کے ملازمت پیشہ افراد کے مسائل کو اجاگر کیا ہے۔

معروف گلوگار اور سماجی کارکن شہزاد رائے اپنے گانوں میں سماجی مسائل اور معاشرتی ناہمواریوں کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں۔

اسی حوالے سے شہزاد رائے نے نیا نغمہ ریلیز کیا ہے جس میں مزدوروں اور چھوٹے درجے کے ملازمت پیشہ افراد کی مالی اور اخلاقی لحاظ سے حوصلہ افزائی کی تلقین کی گئی ہے۔

شہزاد رائے کے نغمے کےساتھ ہی تحریر ہے کہ آج ذرا اس مزدور کو ذرا غور سے دیکھیں جس نے آپ کا گھر بنایا لیکن اس گھر میں رہنے کو کبھی نہیں ملا، وہ گارڈ جو آپ کے دفاتر کی حفاظت کرتا ہے لیکن اسے اندر سے کبھی نہیں دیکھا۔

شہزاد رائے نے مزید کہا ہے یہ وقت ہے کہ ہم بہتر تنخواہوں اور باوقار انداز سے اپنے اطراف کے لوگوں کی دیکھ بھال کریں۔

شہزاد رائے چند 2 ہفتوں قبل بھی ایک گانا ریلیز کیا تھا جس میں خواتین کی ان کے تعلیمی اور فنی مہارت کے پیش نظر ملازمت کی حوصلہ افزائی کی گئی تھی۔

Shehzad Roy

Tabool ads will show in this div