بلوچستان میں سیکیورٹی فورسزکا آپریشن، 6دہشتگرد ہلاک

دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے،ترجمان

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسزکے آپریشن میں کالعدم بی ایل ایف کے 6دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر بلوچستان کے علاقے پاروم کے قریب سینٹرل مکران ماؤنٹین رینج میں آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جب فوجیوں نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کیا تو دہشت گردوں نے فرار ہونے کی کوشش میں سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کردی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں بی ایل ایف سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گرد مارے گئے۔

ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کی چوکیوں پر حملوں کے علاوہ پنجگور کے علاقے پروم اور گردونواح میں سیکیورٹی فورسز کے قافلوں پر آئی ای ڈی نصب کرنے میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھار مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے جو دہشت گردوں کی جانب سے علاقے میں امن و امان کو خراب کرنے کے لیے استعمال کرنا تھا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

بلوچستان

ISPR

Tabool ads will show in this div