اسلام آباد: ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کا داخلہ بند کرنے کا اعلان

پریشرہارن والی گاڑیوں کا بھی اسلام آباد میں داخلہ ممنوع ہوگا،ترجمان

اسلام آباد میں 21 جون سے ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا جائے گا۔

آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان نے نے ایس ایس پی ٹریفک کو فیصلے پر عملدرآمد کے احکامات جاری کردیے۔

آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ مہم انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کے ساتھ مل کر چلائی جائے گی اور اس سلسلہ میں زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔

آئی جی اکبر ناصر خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی ان فٹ گاڑی کو فٹنس سرٹیفکیٹ جاری نہ کیا جائے اور جہاں ضرورت ہو وہاں موٹروہیکل ایگزامینرسے مدد حاصل کی جائے گی۔

اُدھر ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا تھاکہ پریشرہارن والی گاڑیوں کا بھی اسلام آباد میں داخلہ ممنوع ہوگا۔

islamabad police

Tabool ads will show in this div